تلنگانہ
ریونت ریڈی کے جلسہ میں پُرجوش عوام کا رقص
ریونت ریڈی نے اس جوش وخروش کو دیکھ کر عوام کی حوصلہ افزائی بھی کی۔عوام کا جوش وجذبہ دیکھنے لائق تھا۔اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے سربراہ ریونت ریڈی کے جلسہ میں پُرجوش عوام نے رقص کیا ریڈی،اچم پیٹ میں جلسہ سے خطاب کررہے تھے کہ جلسہ کو سننے کیلئے پہنچی عوام کی بڑی تعداد کا کافی جوش وخروش دیکھاگیا جنہوں نے ان کی تقریر کی دوران ہی رقص کرناشروع کردیا۔
عوام کے جوش وخروش اور کانگریس کے تئیں حمایت کو دیکھتے ہوئے ریونت ریڈی نے وہاں کانگریس کی تائید میں تیار کردہ تلگو گیت کو بجانے کی ہدایت دی۔
اس گیت کو بجانے کے بعد عوام کے جوش وخروش میں مزید اضافہ ہوگیا اور انہوں نے رقص شروع کردیا جس کاسلسلہ کچھ دیر تک جاری رہا۔اس دوران ریونت ریڈی نے اس جوش وخروش کو دیکھ کر عوام کی حوصلہ افزائی بھی کی۔عوام کا جوش وجذبہ دیکھنے لائق تھا۔اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔