سوشیل میڈیا

’بلب‘ ٹھیک کرنے بلی کی خدمات۔ ویڈیو وائرل

ایسی ہی ایک بلی کی ویڈیو سوشیل میڈیا کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر وائرل ہورہی ہے جسےشیئر کرتے ہوئے صارف نے لکھا کہ کس نے الیکٹریشن کو بلایا ہے؟۔

ٹوئٹر: سوشل میڈیا پر بلی کی شرارت کرنے کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین دیکھ کر مسکرا دیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
17 سالہ لڑکے کو بے رحمانہ زدوکوب، 2 افراد گرفتار
تلنگانہ: بیٹے کی گرفتاری پر ہوم گارڈ کا پولیس اسٹیشن میں ہنگامہ
80 سال کی عمر میں دادی کی جم ورزش کی ویڈیو وائرل ویڈیو دیکھ کر لوگوں کو پسینہ آنے لگا
کووں کی بڑی تعداد نے مال کی پارکنگ میں ڈیرہ ڈال لیا
پالتو کتے کو گلے میں پھندا ڈال کر مارنے کی کوشش (ویڈیو)

ایسی ہی ایک بلی کی ویڈیو سوشیل میڈیا کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر وائرل ہورہی ہے جسےشیئر کرتے ہوئے صارف نے لکھا کہ کس نے الیکٹریشن کو بلایا ہے؟۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلی بلب کو ٹھیک کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ بلی فریچ پر چڑھ کر چھت کے ساتھ لگے بلب کو جلاتی ہے لیکن وہ دوبارہ بجھ جاتا ہے لیکن وہ ہمت نہیں ہارتی، دوبارہ بلب کو جلانے کی کوشش کرتی ہے اور بالآخر کامیاب ہوجاتی ہے۔

بلی کی ویڈیو کو ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’بلی کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ کوئی ماہر الیکٹریشن ہو۔‘

دوسرے صارف نے لکھا کہ ’بلی کو میں اپنے گھر میں بطور الیکٹریشن رکھ لوں گا۔

‘تیسرے صارف نے لکھا کہ ’میرے نزدیک بلیاں جانوروں میں سب سے دلچسپ جانور ہے۔‘