حیدرآباد

حائیڈرا کے خلاف ایم آئی ایم کے قائدین کا بہادر پورہ میں احتجاجی مظاہرہ (ویڈیوز)

کل ہند مجلس اتحادالمسلمین نے موسیٰ ندی کے ایف ٹی ایل اور بفر زون میں عمارات کے انہدام سے متعلق مجوزہ تجویز کے خلاف بہادر پورہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

حیدرآباد (منصف ویب ڈیسک) کل ہند مجلس اتحادالمسلمین نے موسیٰ ندی کے ایف ٹی ایل اور بفر زون میں عمارات کے انہدام سے متعلق مجوزہ تجویز کے خلاف بہادر پورہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مجلس کے قائدین نے جو جماعت کے پرچم تھامے ہوئے تھے اور نعرے بلند کررہے تھے ایم آر او آفس بہادر پورہ پر احتجاج کیا۔ احتجاجیوں نے حائیڈرا ہٹاؤ گھر بچاؤ کے نعرے لگائے۔

پولیس نے احتجاجیوں کو جن میں مجلس کے چار کارپوریٹرس بھی شامل ہیں گرفتار کرلیا اور ان کو فلک نما پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔