گورنر مغربی بنگال، مستعفی کیوں نہیں ہورہے ہیں؟: ممتا بنرجی
چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے ہفتہ کے دن ریاستی گورنر سی وی آنند بوس کو ان پر لگے دست درازی کے الزام کے سلسلہ میں نشانہ تنقید بنایا اور کہا کہ گورنر کو واضح کرنا چاہئے کہ وہ کیوں مستعفی نہیں ہورہے ہیں۔

سپت گرام(مغربی بنگال): چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے ہفتہ کے دن ریاستی گورنر سی وی آنند بوس کو ان پر لگے دست درازی کے الزام کے سلسلہ میں نشانہ تنقید بنایا اور کہا کہ گورنر کو واضح کرنا چاہئے کہ وہ کیوں مستعفی نہیں ہورہے ہیں۔
ٹی ایم سی کی ہگلی امیدوار رچنا بنرجی کی تائید میں ریالی سے خطاب میں چیف منسٹر نے زور دے کر کہا کہ وہ آنند بوس کے گورنر برقرار رہنے تک راج بھون کے اندر داخل نہیں ہوں گی۔ ٹی ایم سی سربراہ نے کہا کہ گورنر کہتے ہیں کہ ”دیدی گری“ نہیں چلے گی لیکن میں کہتی ہوں کہ مسٹر گورنر تمہاری ”داداگری“ اب چلنے والی نہیں۔
آنند بوس کو واضح کرنا ہوگا کہ وہ ان پر لگے ایسے الزام کے باوجود استعفیٰ کیوں نہیں دے رہے ہیں۔ راج بھون کی ایک کنٹراکٹ ملازمہ نے گزشتہ ہفتہ کولکتہ پولیس میں شکایت درج کرائی تھی کہ 24 اپریل اور 2 مئی کو راج بھون میں گورنر نے اس پر ہاتھ ڈالا۔
گورنر بوس نے 9مئی کو راج بھون کے کئی سی سی ٹی وی فوٹیج دکھادیئے تاکہ ان پر لگے الزام کی صورتِ حال واضح ہوجائے۔ چیف منسٹر مغربی بنگال نے کہا کہ گورنر نے ایڈٹ کردہ ویڈیو جاری کیا۔ میں نے سارا فوٹیج دیکھا ہے جو چونکادینے والا ہے۔
مجھے ایک اور ویڈیو ملا ہے۔ گورنرجی آپ کی حرکتیں شرمناک ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ آنند بوس کے گورنر رہنے تک میں راج بھون نہیں جاؤں گی۔ میں اس شخص سے سڑکوں پر ملنے کو ترجیح دوں گی۔
یواین آئی کے بموجب چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے آج گورنر سی وی آنند بوس کی سخت تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ جب ان کے خلاف ایک خاتون نے چھیڑ خوانی کے الزامات عائد کئے ہیں تو انہوں نے اخلاقی طور پر استعفیٰ کیوں نہیں دیا۔
ترنمول کانگریس کی ہگلی امیدوار رچنا بنرجی کی حمایت میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جب تک بوس گورنر رہیں گے وہ راج بھون کے اندر قدم نہیں رکھیں گی۔ممتا بنرجی نے کہا کہ گورنر کہتے ہیں کہ وہ دیدی گیری برداشت نہیں کیا جائے گا۔مگر میں کہتی ہوں کہ بنگال میں آپ کی دادا گیری کام نہیں آئے گی۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ گورنر اگر حق پر تھے تو وہ پہلے وہ اخلاقی طور پر استعفیٰ دیتے اور آزادانہ جانچ میں تعاون کرتے اور اگر وہ بے قصور ہیں تو پھر انہیں اس عہدہ پر واپس بلایا جاتا۔انہوں نے کہا، "بوس کو یہ بتانا چاہیے کہ ان پر ایسے الزامات عائد کیے جانے کے بعد انہیں استعفیٰ کیوں نہیں دینا چاہیے۔”
راج بھون میں کنٹریکٹ پر کام کرنے والی خاتون ملازم نے گزشتہ ہفتہ کولکتہ پولیس میں شکایت درج کرائی تھی جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ بوس نے 24 اپریل اور 2 مئی کو گورنر ہاؤس میں اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی تھی۔
بوس نے 9 مئی کو راج بھون کے متعدد سی سی ٹی وی فوٹیج کی اسکریننگ کی تھی تاکہ ان کے خلاف لگائے گئے چھیڑ چھاڑ کے الزامات کو ہوا صاف کیا جا سکے۔گورنر نے ایک ترمیم شدہ ویڈیو جاری کی ہے۔ میں نے پوری فوٹیج دیکھی اور اس کے مندرجات چونکا دینے والے ہیں۔ مجھے ایک اور ویڈیو ملی ہے۔ آپ کا طرز عمل شرمناک ہے۔میں راج بھون نہیں جاؤں گی جب تک وہ گورنر نہیں ہیں۔ میں سڑک پر ان سے ملنے کو ترجیح دوں گی۔