تلنگانہ

تلنگانہ: دل کا دورہ پڑنے سے آرڈی او کی موت

تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں کاغذنگر کے ریونیوڈیویثرنل آفیسر(آرڈی او) کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔ان کی عمر59سال تھی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں کاغذنگر کے ریونیوڈیویثرنل آفیسر(آرڈی او) کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔ان کی عمر59سال تھی۔

متعلقہ خبریں
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
بیٹے کی موت کی خبر سنتے ہی ماں بھی چل بسی
دل کا دورہ پڑنے سے ایس ایس سی طالبہ کی موت
اکیڈیمکلی گلوبل نے حیدرآباد میں پہلا تجرباتی مرکز قائم کیا
جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد کی مجلس منتظمہ کا اجلاس وممبر سازی مہم کا آغاز

راجیشور نے آج صبح تقریبا7.30بجے دل میں درد کی شکایت کی جس کے بعد ان کو فوری طورپر اسپتال منتقل کیاگیاتاہم ڈاکٹرس نے معائنہ کے بعد ان کو مردہ قراردیا۔

انہوں نے کاغذنگر میں تعیناتی سے پہلے اوٹنور کے آرڈی او کے طورپر بھی خدمات انجام دی تھیں۔

ان کے پسماندگان میں بیوی کے علاوہ ایک دختر اور دو فرزندان ہیں۔کلکٹر ہیمنت بورکاڈے نے آرڈی او کی موت پر گہرے دکھ کااظہار کرتے ہوئے ان کے غمزدہ ارکان خاندان سے تعزیت کااظہار کیا۔