درندہ صفت بیٹے نے سڑک پر بوڑھے ماں باپ کی شدید پٹائی کردی( دل دہلادینے والی ویڈیو وائرل)
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ والدین زمین پر گرے ہوئے ہیں اور ظالم، انسان نما جانور، وحشی بیٹا مسلسل ان پر لاتیں اور مکے برسا رہا ہے۔ اس وحشیانہ حرکت کی وجہ سے سڑک پر ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی اور لوگ خوفزدہ ہو کر تماشائی بنے کھڑے رہے۔

سری نگر: سری نگر میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جب ایک نوجوان نے سڑکے پر اپنے بوڑھے والدین کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ یہ واقعہ نہ صرف عوام کو حیران کر دیا بلکہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شدید غم و غصہ کا سبب بھی بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق، والدین اور بیٹے کے درمیان کسی ذاتی معاملہ پر تنازعہ چل رہا تھا جو شدت اختیار کر گیا۔ بیٹے نے اچانک طیش میں آ کر اپنے والدین کو مارنا شروع کر دیا، جو خود کو بچانے کی کوشش کر رہے تھے لیکن بے بس تھے۔ اس دوران، وہاں موجود راہگیروں نے اس واقعہ کو دیکھا، لیکن کوئی بھی آگے بڑھ کر مداخلت نہ کر سکا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ والدین زمین پر گرے ہوئے ہیں اور ظالم، انسان نما جانور، وحشی بیٹا مسلسل ان پر لاتیں اور مکے برسا رہا ہے۔ اس وحشیانہ حرکت کی وجہ سے سڑک پر ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی اور لوگ خوفزدہ ہو کر تماشائی بنے کھڑے رہے۔
پولیس نے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ اس واقعہ کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور بیٹے سے پوچھ گچھ جاری ہے تاکہ حملہ کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
سوشل میڈیا پر اس واقعہ پر شدید ردعمل سامنے آیا، جہاں لوگوں نے اس غیر انسانی حرکت کی مذمت کرتے ہوئے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ عوامی حلقوں میں یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ کیا معاشرے میں اس حد تک بگاڑ پیدا ہو چکا ہے کہ اولاد اپنے والدین پر ہاتھ اٹھانے سے بھی گریز نہیں کرتی؟
والدین کو طبی معائنہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت بہتر بتائی جارہی، لیکن اس واقعہ نے لوگوں کے دلوں میں گہری تشویش پیدا کر دی ہے کہ معاشرتی اقدار اور خاندانی رشتے کس قدر متاثر ہو چکے ہیں۔