آندھراپردیش
اے پی ۔اوڈیشہ کے سرحدی علاقہ میں شیر کی موجودگی سے سنسنی
اے پی کے پرکاشم ضلع میں شیر کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی ۔آندھرا۔اوڈیشہ سرحدی علاقہ میں یہ جنگلی جانورنظرآیا۔

حیدرآباد: اے پی کے پرکاشم ضلع میں شیر کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی ۔آندھرا۔اوڈیشہ سرحدی علاقہ میں یہ جنگلی جانورنظرآیا۔
پڑوسی ریاست اوڈیشہ کے عہدیداروں کی جانب سے لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں میں اس شیر کی تصاویر قید ہوگئیں۔
اس شیر نے گائے کوہلاک کیا جس کے مناظر دیکھ کر مقامی افراد میں کافی خوف پایاجاتا ہے۔
محکمہ جنگلات کے عہدیداروںنے صورتحال کا جائزہ لیا اورمقامی افراد سے خواہش کی کہ وہ چوکس رہیں ۔