حیدرآباد

پیپر لیک معاملہ، ملزمین سے ایس آئی ٹی کی پوچھ تاچھ جاری

تینوں ملزمین نے ایس آئی ٹی کو بتایا کہ گروپ-1 کا پیپرانہیں پراوین سے ملا تھا۔ عہدیداراس بات کی جانچ کر رہے ہیں کہ آیا ان تینوں نے گروپ-1 کے پریلمس کا پیپر کسی اور کو دیا تھا؟ ایس آئی ٹی کے عہدیداران ملزم ڈاکیا نائک کے بینک اکاؤنٹس کی جانچ کر رہے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے پرچہ کے لیک ہونے کے معاملہ کے تین ملزمین سے پوچھ گچھ جاری ہے۔آج پولیس نے ملزمین سے پوچھ گچھ کی۔ ایس آئی ٹی کے عہدیداروں نے ملزمین شمیم، رمیش اور سریش سے گروپ-1 کے پیپر کے لیک ہونے کے سلسلہ میں پوچھ گچھ کی۔

متعلقہ خبریں
ضلع مرکز میں 27 واں مفت سمر کراٹے کیمپ، طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا سنہری موقع: چنہ ویرایا
جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد کی مجلس منتظمہ کا اجلاس وممبر سازی مہم کا آغاز
اقلیتی طلبہ کے لیے UPSC امتحان کی مفت کوچنگ، درخواستوں کا آغاز
تلنگانہ میں آن لائن جوئے اور سٹے بازی میں خطرناک اضافہ، PRAHAR نے ریاست گیر سروے کا اعلان کر دیا
جمعیۃ علماء ہند کی ملک گیرممبرسازی مہم، مسجد ِرحمت بودھن میں مسلمانوں کی کثیر تعداد نے ممبرشپ حاصل کی

تینوں ملزمین نے ایس آئی ٹی کو بتایا کہ گروپ-1 کا پیپرانہیں پراوین سے ملا تھا۔ عہدیداراس بات کی جانچ کر رہے ہیں کہ آیا ان تینوں نے گروپ-1 کے پریلمس کا پیپر کسی اور کو دیا تھا؟ ایس آئی ٹی کے عہدیداران ملزم ڈاکیا نائک کے بینک اکاؤنٹس کی جانچ کر رہے ہیں۔

 ٹی ایس پی ایس سی کے پرچہ سوالات کے لیک ہونے کے معاملہ میں ایس آئی ٹی حکام کی جانب سے کی گئی جانچ میں کئی باتوں کا پتہ چلا ہے۔ اس معاملہ میں اب تک گرفتار ہونے والوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔