آندھراپردیش

مکان سے 80 تولے طلائی زیورات اور 14 لاکھ کی چوری

وینکٹیشور ریڈی اپنے ارکان خاندان کے ساتھ تروملا گئے تھے۔چوروں نے گھر میں کسی کے بھی نہ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قفل شکنی کے ذریعہ یہ واردات انجام دی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع نندیال کے ایک مکان میں گھس کر چوروں نے 80تولے کے طلائی زیورات اور14لاکھ روپئے نقد رقم کی چوری کرلی۔ذرائع کے مطابق یہ واردات کل شب ضلع کے رام پورم میں واقع ناپارلا انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے صدر ایم وینکٹیشور ریڈی کے مکان میں پیش آئی۔

متعلقہ خبریں
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
ایک مکان کے کرایہ میں دوسرا مکان
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر

وینکٹیشور ریڈی اپنے ارکان خاندان کے ساتھ تروملا گئے تھے۔چوروں نے گھر میں کسی کے بھی نہ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قفل شکنی کے ذریعہ یہ واردات انجام دی۔

اس واقعہ کی اطلاع مقامی افراد نے پولیس اور وینکٹیشورریڈی کو دی جس کے بعد پولیس نے وہاں پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔پولیس نے مکان سے شواہد جمع کئے اور اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرکے چوروں کی تلاش شروع کردی۔