تاریخ کے جھروکوں سے۔ 12 اکتوبر کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا
12 اکتوبر کی اشاعت کے لئے ہندستان اور عالمی تاریخ کے کچھ اہم اور مختصر واقعات اس طرح ہیں۔

حیدرآباد: 12 اکتوبر کی اشاعت کے لئے ہندستان اور عالمی تاریخ کے کچھ اہم اور مختصر واقعات اس طرح ہیں۔
539 ۔ مغربی ایشیا میں واقع ملک پرفارس (ایران) نے قدیم ملک بابل پر قبضہ کیا۔
1216۔ انگلینڈ کے بادشاہ جان کا تاج انگلینڈ کے مشرقی ساحل پر واقع دی واش خلیج میں گر گیا۔
1492۔ کرسٹوفر کولمبس نے امریکہ کی دریافت کی، جسے نیو ورلڈ کہا جاتا ہے۔
1748۔ ہوانا میں برطانیہ اور اسپین کے درمیان جنگ ہوئی۔
1775۔ امریکہ کے نیویارک میں پہلی بار یوم کولمبس منایا گیا۔
1860۔ برطانیہ اور فرانس کی فوج نے چین کی راجدھانی بیجنگ پر قبضہ کیا۔
1935۔ معروف سیاست داں، پنجاب کے گورنر اور سابق لوک سبھا اسپیکر شیوراج پاٹل کی پیدائش۔
1964۔ سویت یونین نے بغیر خلائی سوٹ پہنائے خلائی مسافر کو خلا میں روانہ کیا۔
1967۔ مجاہد آزادی ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کا انتقال۔
1967۔ امریکی صوبہ منیسوٹا کے جنگلو ں میں آگ لگنے سے 453 افراد ہلاک ہوگئے۔
1968۔ میکسیکو سٹی میں انیسویں اولمپک کھیلوں کا آغاز ہوا۔
1986۔زیویئر پریز دی کوئیار پانچ برسوں کے لئے اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری منتخب ہوئے۔
1992۔ مصر کی راجدھانی قاہرہ میں زلزلے سے تقریباً 510 لوگوں کی موت ہوئی
1997۔ الجیریا کے سیدی داوؤ میں 43 لوگوں کو قتل کیا گیا۔
1999۔ پاکستانی فوج نے وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت کا تختہ پلٹا اور فوجی سربراہ جنرل پرویز مشرف اقتدار پر قابض ہوئے۔
1999۔ دنیا کی آبادی 6 ارب تک پہنچ گئی۔
2000۔ خلائی شٹل ڈسکوری، فلوریڈا سے خلا میں لانچ کیا گیا۔
2000۔ امریکہ کے تباہ کن جہاز USS Cole پر یمن میں دہشت گرد حملہ ہوا۔
2001۔ اقوام متحدہ اور اس کے جنرل سکریٹری جنرل کوفی عنان کو مشترکہ طور پر امن کے نوبل انعام سے سرفراز کرنے کا اعلان کیا گیا۔
2002۔ بالی میں نائٹ کلب میں دہشت گردانہ حملے میں 202 افراد کی موت۔
2004۔ پاکستان نے غوری-1 میزائل کا تجربہ کیا۔
2007۔ امریکہ کے سابق صدر الگور اور اقوام متحدہ کے بین الاقوامی پینل (آئی پی سی سی) کو مشترکہ طور پر 2007 کا امن کا نوبل انعام دیا گیا۔
2007۔ پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی آٹھ سالہ جلاوطنی کے بعد وطن واپسی۔
2012۔ ملالہ یوسف زئی کو طالبان نے حملے میں شدید زخمی کیا، بعد میں وہ نوبل انعام یافتہ بنیں۔
2013۔ ویتنام میں ایک پٹاخہ فیکٹری میں آگ لگنے سے 15 لوگوں کی موت۔
2014۔ ایو مورالیس بلووایہ کے صدر منتخب ہوئے۔