حیدرآباد

ہر گھر کو خوشحال دیکھنا حکومت کامقصد:بھٹی وکرامارکہ

ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ ملو بھٹی وکرامارکہ نے کہاکہ کانگریس حکومت کامقصد ہر گھر کو خوشحال اور ترقی یافتہ دیکھناہے اور اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ممکنہ کوشش کی جائے گی۔

حیدرآباد: ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ ملو بھٹی وکرامارکہ نے کہاکہ کانگریس حکومت کامقصد ہر گھر کو خوشحال اور ترقی یافتہ دیکھناہے اور اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ممکنہ کوشش کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
موسیٰ پروجیکٹ نیا نہیں، متاثرین کی بازآبادکاری کا وعدہ: وزیر راج نرسمہا
حکومت ایل آر ایس پر مفت عمل آوری کویقینی بنانے: کے ٹی آر
کے کویتا نے امریکہ میں بیٹے کی گریجویشن تقریب میں شرکت، ماں ہونے پر فخر کا اظہار
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ

ریاست کے عوام کے نام سال 2024 کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انہیں توقع ہے کہ نیا سال ریاست اور عوام کے لیے بے شمار خوشیاں لائے گا۔ عوام کی توقعات اور امنگیں پوری ہونگی۔

انہوں نے کہاکہ عوام کی زندگیوں میں خوشیاں اور روشنی بکھیرنے کے لیے ہی کانگریس کی جانب سے 6 گارنٹیز اسکیمس پر عمل کیاجارہاہے۔

ریاستی وزیر آبپاشی این اتم کمار ریڈی نے عوام کے نام جاری پیغام میں سال2024 کے لیے نیک خواہشات کااظہار کیا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت اقربا پروری اور بدعنوانیوں سے پاک‘ شفاف حکمرانی فراہم کرے گی۔6 ضمانتوں پر عمل کیا جائے گا۔ یقینی طور پر پرجاپالانا کے طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے ریاست کو ترقی کی سمت گامزن کیاجائے گا۔