جرائم و حادثات

تلنگانہ کا میڈیکل طالبعلم، فلپائن میں مردہ پایاگیا

۔ والدین کے مطابق اس کی موت کی وجوہات مختلف بتائی گئی ہیں۔ ایک اطلاع یہ ہے کہ ان کا بیٹا شدید بارش کے سبب ہاسٹل کی عمارت کی سیڑھیوں پر سے پھسل کر کھلی ڈرینج کنال میں گرپڑا۔دوسری اطلاع یہ ہے کہ منی کانتا، موٹرسائیکل پر جانے کے دوران سڑک حادثہ کاشکار ہوکر ڈرینج میں گرپڑا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع کا میڈیکل طالب علم، فلپائن میں مردہ پایا گیا۔اس کی شناخت ضلع کے رام لنگم پلی سے تعلق رکھنے والے21سالہ منی کانتا ریڈی کے طورپر کی گئی ہے جو فلپائن کے داو میں مردہ پایاگیا۔اس کے والدین کو اتوار کی صبح اس بات کی اطلاع ملی۔

متعلقہ خبریں
بھوکے پیاسے مرنے والے باپ بیٹی کی لاشیں مل گئیں
آندھرا پردیش کی میڈیکل طالبہ شیخ ظہیرہ ناز جاں بحق

ریڈی، فلپائن میں میڈیکل سال دوم کاطالب علم تھا۔والدین کے مطابق اس کی موت کی وجوہات مختلف بتائی گئی ہیں۔ایک اطلاع یہ ہے کہ ان کا بیٹا شدید بارش کے سبب ہاسٹل کی عمارت کی سیڑھیوں پر سے پھسل کر کھلی ڈرینج کنال میں گرپڑا۔دوسری اطلاع یہ ہے کہ منی کانتا، موٹرسائیکل پر جانے کے دوران سڑک حادثہ کاشکار ہوکر ڈرینج میں گرپڑا۔