اے پی: انٹرمیڈیٹ کی طالبہ کو بے رحمی سے قتل کر دیا گیا
مقامی افراد نے ایک اسکول کے پیچھے طالبہ کی جلی ہوئی لاش کو دیکھ کر فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو انٹر کی طالبہ کے طور پر شناخت کیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع اننت پورمیں انٹرمیڈیٹ کی ایک طالبہ کو بے رحمی سے قتل کر دیا گیا۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ اننت پور ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا۔
مقامی افراد نے ایک اسکول کے پیچھے طالبہ کی جلی ہوئی لاش کو دیکھ کر فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو انٹر کی طالبہ کے طور پر شناخت کیا۔
ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا کہ حملہ آوروں نے طالبہ پر پٹرول ڈال کر آگ لگا دی تھی، جس سے اس کا پورا جسم جھلس کر خاکستر ہوگیا۔
متاثرہ طالبہ کے والدین نے ایک ہفتہ قبل ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں اپنی بیٹی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی تھی لیکن والدین کا کہنا ہے کہ پولیس نے ان کی شکایت کو سنجیدگی سے نہیں لیا، جس کی وجہ سے ان کی بیٹی کا قتل ہوگیا۔
متاثرہ خاندان نے پولیس کی لاپرواہی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔