حیدرآباد

فارمولہ۔ای ریسنگ: ٹریفک تحدیدات سے مشکلات، کے ٹی آرکی عوام سے معذرت خواہی

حیدرآباد میں فارمولہ-ای ریسنگ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ جس کی وجہ سے ٹینک بنڈ و اطراف و اکناف کے علاقوں میں ٹرافک تحدیدات عائد کئے گئے۔ ٹرافک تحدیدات کی وجہ سے خیریت آباد‘ لکڑی کا پل‘ تلگو تلی فلائی اوور کی سمت جانے اور آنے والی ٹرافک میں خلل پڑا‘ عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے شہر کے عوام سے معذرت خواہی کرتے ہوئے وسیع القلبی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔ واضح رہے کہ حیدرآباد میں فارمولہ-ای ریسنگ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
فارمولا ای ریس سے حیدرآباد کے برانڈ امیج میں اضافہ: ناگیندر
مودی کے کل دورہ حیدرآباد کے پیش نظر ٹریفک تحدیدات
بی آر ایس کے کئی ایم ایل ایز، کانگریس کے ربط میں: ایم ہنمنت راؤ
بحرین کی جیل میں بند نرسیا کی رہائی کیلئے کے ٹی آر کی مساعی
پارچہ صنعت کے فروغ کیلئے اقدامات کی ضرورت: کے ٹی آر

جس کی وجہ سے ٹینک بنڈ و اطراف و اکناف کے علاقوں میں ٹرافک تحدیدات عائد کئے گئے۔ ٹرافک تحدیدات کی وجہ سے خیریت آباد‘ لکڑی کا پل‘ تلگو تلی فلائی اوور کی سمت جانے اور آنے والی ٹرافک میں خلل پڑا‘ عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔

 اس صورتحال پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ نے اعتراف کیا کہ عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے اور اپیل کی کہ عوام‘ وسیع القلبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت کو معاف کردیں۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کو عالمی شہر میں تبدیل کرنا ہے۔

 اس تبدیلی کے عمل کے دوران یقینی طور پر مشکلات کا سامنا ہوگا اور عوام سے ان مشکلات کیلئے وہ معذرت خواہ ہیں۔ دوسری طرف فارمولہ-ای ریسنگ کیلئے این ٹی آر مارگ‘ سکریٹریٹ‘ منٹ کمپاؤنڈ‘ خیریت آباد فلائی اوور‘ تلگو تلی فلائی اوور کو عوام کی آمد و رفت کیلئے بند کردیا گیا۔ فارمولہ-ای ریسنگ دیکھنے کیلئے 21,000 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش کا نظم کیا گیا۔