تعلیم و روزگار
سید اشتیاق علی کو اردو اکیڈیمی کا بسٹ ٹیچر ایوارڈ
نرمل کے معلم سید شتیاق علی المعروف نوید کو ان کی تدریسی میدان میں گراں قدر خدمات اور کارناموں کی سراہنا کرتے ہوئے تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کی جانب سے ”بسٹ اردو ٹیچر“ ایوارڈ برائے سال 2021-22 سے نوازا گیا۔

حیدرآباد: نرمل کے معلم سید شتیاق علی المعروف نوید کو ان کی تدریسی میدان میں گراں قدر خدمات اور کارناموں کی سراہنا کرتے ہوئے تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کی جانب سے ”بسٹ اردو ٹیچر“ ایوارڈ برائے سال 2021-22 سے نوازا گیا۔
اردو مسکن خلوت حیدرآباد میں منعقدہ تقریب کے دوران صدرنشین اردو اکیڈیمی جناب محمد خواجہ مجیب الدین‘ چیرمین اقلیتی کمیشن ریاست تلنگانہ جناب طارق انصاری اور ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی بی شفیع اللہ آئی ایف ایس نے ایوارڈ سے نوازا۔
موصوف بحیثیت اسکول اسٹیٹ بائیو سائنس گورنمنٹ ہائی اسکول قصبہ نرمل پر خدمت انجام دے رہے ہیں۔ اردو حلقوں میں ان کے ایوارڈ حاصل کرنے پر خوشی و مسرت کا اظہار کیا جارہا ہے۔
دوست احباب‘ ساتھی اساتذہ و رشتہ داروں نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔