تلنگانہ

سابق چیف سکریٹری کے پاس صرف 3 آپشنس

ہائی کورٹ کی جانب سے سومیش کمار کے خلاف فیصلہ صادر کرنا اور محکمہ ڈی او پی ٹی کی جانب سے انکا آندھرا پردیش کو رجوع ہونے کی ہدایت کے بعد سومیش کمار کے پاس صرف تین اختیارات رہ گئے ہیں۔

حیدرآباد: ہائی کورٹ کی جانب سے سومیش کمار کے خلاف فیصلہ صادر کرنا اور محکمہ ڈی او پی ٹی کی جانب سے انکا آندھرا پردیش کو رجوع ہونے کی ہدایت کے بعد سومیش کمار کے پاس صرف تین اختیارات رہ گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
ہائی کورٹ کی مداخلت پر تلنگانہ بلیک آؤٹ سے بچ گیا
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر

یاتو وہ آندھرا پردیش رجوع ہوجائیں، یا طویل رخصت پر چلے جائیں یا رضا کارانہ طورپر وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہوجائیں۔ سومیش کمار کے متعلق کہا جارہا ہے کہ وہ آندھرا پردیش جانا نہیں چاہتے۔

سومیش کمار دسمبر 2023 میں وظیفہ پر سبکدوش ہونے والے ہیں۔

سیاسی حلقوں میں جاری خبروں کے مطابق اگر سومیش کمار رضا کارانہ طور پر وظیفہ حسن خدمت اختیار کرتے ہیں تو قوی امکان ہے کہ انہیں حکومت تلنگانہ کا صلاح کار مقرر کیا جائے گا یا پھر انہیں بھارت راشٹرا سمیتی بہار کا صدر بھی بنایا جاسکتا ہے۔