ٹرینڈنگ

گنیش منڈپ میں ڈانس کے دوران دل کا دورہ، نوجوان کی موت

تاہم اچانک وہ رقص کے دوران گرپڑا جس کے بعد اس کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹرس نے معائنہ کے بعد مردہ قراردیا۔ڈاکٹرس نے دل کا دورہ پڑنے کو موت کی وجہ قراردیا۔

حیدرآباد: گنیش کے منڈپ میں رقص کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے نوجوان کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع ستیہ سائی میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق 26سالہ پرساد ضلع کے دھرمارم میں گنیش کی مورتی کے منڈپ میں کل شب رقص کررہا تھا۔

تاہم اچانک وہ رقص کے دوران گرپڑا جس کے بعد اس کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹرس نے معائنہ کے بعد مردہ قراردیا۔ڈاکٹرس نے دل کا دورہ پڑنے کو موت کی وجہ قراردیا۔

اس واقعہ کی ویڈیو سوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی۔علاقہ میں اس واقعہ کے نتیجہ میں غم کی لہردیکھی گئی۔