تلنگانہ

آرٹی سی ملازمین کوایک اور ڈی اے کی منظوری

تلنگانہ اسٹیٹ روڈٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی ایس آرٹی سی) کے منیجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنار نے آج کہاکہ آرٹی سی کے تمام ملازمین کے لئے زیرالتواء تمام مہنگائی الاونس (ڈی اے) کی منظوری دی گئی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ روڈٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی ایس آرٹی سی) کے منیجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنار نے آج کہاکہ آرٹی سی کے تمام ملازمین کے لئے زیرالتواء تمام مہنگائی الاونس (ڈی اے) کی منظوری دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
آر ٹی سی کے آفیشیل ایکس اکاونٹس ہینڈلس بھی تبدیل
آر ٹی سی ملازمین کو نیا فٹمنٹ
آر ٹی سی کی 100 نئی بسوں کا افتتاح
سکندرآباد اور پٹن چیرو کے درمیان اے سی بسیں چلانے کا اعلان
یومیہ 45 ہزار خواتین کا بسوں میں مفت سفر

سجنار نے بتایا کہ انتظامیہ نے حالیہ دنوں تمام اسٹاف کے لئے رواں سال جولائی سے 4.8 فیصد ڈی اے منظور کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسٹاف کواکتوبرکی تنخواہ کے ساتھ ڈی اے ادا کیاجائے گا۔

بہتر خدمات اور مسافرین کے محفوظ سفر کویقینی بنانے کے لئے آرٹی سی اسٹاف سخت محنت کررہا ہے۔ کارپوریشن نے 2019 سے اقساط میں ڈی اے کی منظوری دی ہے۔اسٹاف کوتمام ڈی اے ادا کیاجارہاہے۔