سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیرمقدم: کے ٹی آر
تلنگانہ کی اپوزیشن جماعت بی آر ایس نے یونیورسٹی آف حیدرآباد سے متصل زمین پر ماحولیات کے تحفظ سے متعلق سپریم کورٹ کے احکام کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ عدالت عظمیٰ کے احکام کے بعد پارٹی کو امید ہے کہ کم از کم اب تو ریاست کی کانگریس حکومت کو عقل آئے گی۔

حیدرآباد (پی ٹی آئی) تلنگانہ کی اپوزیشن جماعت بی آر ایس نے یونیورسٹی آف حیدرآباد سے متصل زمین پر ماحولیات کے تحفظ سے متعلق سپریم کورٹ کے احکام کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ عدالت عظمیٰ کے احکام کے بعد پارٹی کو امید ہے کہ کم از کم اب تو ریاست کی کانگریس حکومت کو عقل آئے گی۔
سپریم کورٹ نے کنچہ گچی باؤلی کی اراضی پر جنگل کی بحالی کا حکم دیا اور حکومت تلنگانہ اور اس کے چیف وائلڈوارڈن کو تمام جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے استقدامی اثر کے ساتھ اقدامات کا حکم دیا ہے۔
سپریم کورٹ کے یہ احکام، ریاست اور حیدرآباد میں ماحولیات کی دیکھ بھال کرنے والوں کی زبردست جیت ہے۔ بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے یہ بات کہی۔ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے بی آر ایس نے کہا کہ ان کی پارٹی بی آر ایس، سپریم کورٹ کے احکام کا تہہ دل سے خیر مقدم کرتی ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ کم از کم اب تو چیف منسٹر ریونت ریڈی اور تلنگانہ کی کانگریس حکومت کو عقل آئے گی۔ ریاست کی کانگریس حکومت، حولیات کے قتل سے نہیں بچ سکتی۔
راما راؤ نے سپریم کورٹ کے اس فیصلہ کا خیرمقدم کیا اور انہوں نے سنٹرل یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ اور دیگر افراد سے بھی اظہار تشکر کیا جنہوں نے 400ایکڑ کی اراضی پر اس جنگل اور اس کے حیاتیات کے تحفظ کیلئے سخت جدوجہد کی۔