آندھراپردیش

اے پی: خودکشی کی کوشش کرنے والے دو افراد کو بچالیاگیا

گریٹروشاکھاپٹنم میونسپل کارپوریشن(جی وی ایم سی)کے لائف گارڈس نے دو علحدہ علحدہ واقعات میں تین افراد بشمول دو سیاحوں کو بچا لیا جنہوں نے آرکے بیچ اور رشی کونڈہ بیچ میں خودکشی کی کوشش کی۔

حیدرآباد: گریٹروشاکھاپٹنم میونسپل کارپوریشن(جی وی ایم سی)کے لائف گارڈس نے دو علحدہ علحدہ واقعات میں تین افراد بشمول دو سیاحوں کو بچا لیا جنہوں نے آرکے بیچ اور رشی کونڈہ بیچ میں خودکشی کی کوشش کی۔

متعلقہ خبریں
اکیڈیمکلی گلوبل نے حیدرآباد میں پہلا تجرباتی مرکز قائم کیا
جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد کی مجلس منتظمہ کا اجلاس وممبر سازی مہم کا آغاز
حیدرآباد: نوجوان نسل ملک کی سب سے بڑی طاقت ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
اردو جرنلسٹس فیڈریشن کا ایوارڈ فنکشن، علیم الدین کو فوٹو گرافی میں نمایاں خدمات پر اعزاز
حضرت بندہ نوازؒ علم و روحانیت کے درخشاں مینار تھے: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری

کمشنر جی وی ایم سی سائی کانت ورما نے کہا کہ لائف گارڈس نے تین افرادکو بچایا۔وجیانگرم سے تعلق رکھنے والے 60سالہ شخص این لکشما نے بیماری کی وجہ سے ہفتہ کو آرکے بیچ پر خودکشی کی کوشش کی۔

دیگر دو سیاح یمن سے تعلق رکھنے والے 38سالہ گوبرن اور وشاکھاپٹنم سے تعلق رکھنے والے 17سالہ شیوا کو رشی کنڈہ کی لہروں نے اپنی طرف کھینچ لیا۔

کمشنر نے کہا کہ ہریش، نوین، پولی راجو، او راجو، جی چنا، اپنا اور کے راجو سمندر میں گئے اور ان افراد کی جان بچائی۔ان کی بعد ازاں سرزنش کرتے ہوئے ان کو متعلقہ پولیس کے حوالے کردیاگیا۔

کمشنر نے کہا کہ جی وی ایم سی کے لائف گارڈ نہ صرف ان سیاحوں اور یاتریوں پر مسلسل نظر رکھتے ہیں جو حادثاتی طور پر سمندر میں چلے جاتے ہوئے جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں بلکہ جو ساحل کے قریب تنہا جانے والے افراد پر بھی خصوصی نگرانی کے فرائض انجام دیتے ہیں۔

کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ساحل سمندر کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوں اور سمندر میں نہ جائیں، حادثات کا شکار نہ ہوں یا خودکشی کریں۔