بھارت

جامع مسجد آگرہ میں فرقہ وارانہ کشیدگی کی کوشش، ایک شخص گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اکیلا نہیں تھا بلکہ اس کے ساتھ دیگر تین افراد کی شمولیت کا بھی شبہ ہے، جن کی تلاش جاری ہے۔ مزید یہ کہ ابتدائی معلومات کے مطابق کلو ذہنی طور پر معذور ہو سکتا ہے، اور ممکن ہے کسی نے اسے اپنے مقصد کے لیے استعمال کیا ہو۔

آگرہ،: آگرہ شہر میں مذہبی ہم آہنگی کو متاثر کرنے کی سازش کے تحت شاہی جامع مسجد میں جانور کا کٹا ہوا سر پھینکنے کے معاملے میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں
سنبھل فساد عدالتی کمیشن کا کل دورہ
بہرائچ تشدد، فوری کارروائی کی جائے: پرینکا گاندھی
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار
ہتھرس میں بھگدڑ واقعہ، چارج شیٹ داخل
بی جے پی کے جھوٹ اور اگزٹ پولس سے چوکنا رہیں، زعفرانی جماعت دھاندلیاں کرسکتی ہے: اکھلیش

پولیس ذرائع کے مطابق، جمعرات کی دیر رات شاہی جامع مسجد کے احاطے میں ایک جانور کا کٹا ہوا سر پھینکا گیا، جس سے علاقے میں کشیدگی پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فورس موقع پر پہنچی اور صورت حال پر قابو پایا۔

پولیس نے اس معاملے میں نظیرالدین عرف کلو ولد صلاح الدین کو گرفتار کیا ہے، جو تھانہ منٹولہ کے ڈھولی کھار علاقے کا رہائشی ہے۔ حالیہ دنوں میں وہ شاہ گنج کے کولہائی علاقے میں اپنے خاندان کے ساتھ مقیم ہے۔

ابتدائی تفتیش میں اس بات کے اشارے ملے ہیں کہ یہ واقعہ شہر کی فضا کو بگاڑنے اور مذہبی منافرت پھیلانے کے مقصد سے انجام دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اکیلا نہیں تھا بلکہ اس کے ساتھ دیگر تین افراد کی شمولیت کا بھی شبہ ہے، جن کی تلاش جاری ہے۔ مزید یہ کہ ابتدائی معلومات کے مطابق کلو ذہنی طور پر معذور ہو سکتا ہے، اور ممکن ہے کسی نے اسے اپنے مقصد کے لیے استعمال کیا ہو۔

پولیس نے کہا ہے کہ پوچھ گچھ کے بعد ہی حقیقت سامنے آئے گی اور اصل سازش کا پتہ چل سکے گا۔ واقعہ کی حساسیت کے پیش نظر سیکورٹی کو سخت کر دیا گیا ہے اور علاقے میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے تاکہ امن و امان برقرار رہے۔