حیدرآباد

دیپاولی تقاریب کے دوران آتشبازی سے 50 افراد زخمی

دیپاولی تقاریب کے دوران حیدرآباد اور مضافات میں کم از کم 50 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ سروجنی آئی ہاسپٹل کے ڈاکٹرس نے بتایا کہ 50 افراد جن میں زیادہ تر نوجوان ہیں انہیں کل رات سے دواخانہ کو لایاگیا ہے جبکہ لائے گئے 50 افراد میں سے 45 کو علاج کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی ہے۔

حیدرآباد: دیپاولی تقاریب کے دوران حیدرآباد اور مضافات میں کم از کم 50 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ سروجنی آئی ہاسپٹل کے ڈاکٹرس نے بتایا کہ 50 افراد جن میں زیادہ تر نوجوان ہیں انہیں کل رات سے دواخانہ کو لایاگیا ہے جبکہ لائے گئے 50 افراد میں سے 45 کو علاج کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی ہے۔

سرکاری زیر انتظام مذکورہ دواخانہ کے ڈاکٹروں نے مزید بتایاہے کہ 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں دواخانہ میں رکھاگیا ہے۔

ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ دیپاولی کے دوران کئی افراد کی آنکھیں زخمی ہوگئی ہیں۔ مہدی پٹنم میں واقع دواخانہ میں زخمی افراد علاج کے لیے قطار میں ٹھہرے ہوئے ہیں ان میں اکثریت کی عمر 15 اور17 سال کے درمیان ہیں جو کہ بتایا جاتاہے کہ آتشبازی کے دوران وہ زخمی ہوگئے ہیں۔

حیدرآباد پولیس نے سڑکو ں اور عام مقامات پر آتشبازی پر امتناع عائد کردیاہے۔ اس کے باوجود خلاف ورزی کی گئی جس کی وجہ سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔ پیر کی صبح کی اولین ساعتوں تک آتشبازی کا سلسلہ جاری رہا۔

حیدرآباد پولیس کمشنر سندیپ شنڈلیہ نے پبلک روڈس اور عام مقامات پر آتشبازی پر امتناع عائد کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کیاتھا۔ اس پر 12 تا15 نومبر عمل آوری ہوگی۔