تلنگانہ

تلنگانہ حکومت کی پانی کی قلت سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر

تلنگانہ کے وزیر ریونیو پی سرینواس ریڈی نے کہا ہے کہ ریاست میں جاریہ گرمی کے موسم میں کہیں بھی پینے کے پانی کی قلت پیدا نہ ہو، اس کے لئے حکومت نے پہلے ہی احتیاطی اقدامات کئے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر ریونیو پی سرینواس ریڈی نے کہا ہے کہ ریاست میں جاریہ گرمی کے موسم میں کہیں بھی پینے کے پانی کی قلت پیدا نہ ہو، اس کے لئے حکومت نے پہلے ہی احتیاطی اقدامات کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
بیشتر ملازمین کے 11:40بجے دن تک آفس نہ پہو نچنے پر وزیر سرینواس ریڈی برہم
مادری زبانوں کی حفاظت و ترویج وقت کی اہم ترین ضرورت ہے: وزیر اقلیتی بہبود سے وفد کی ملاقات
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ
سام چیرٹی ٹرسٹ اینڈ ویلفیئر کی چیئرپرسن شیخ انجم کی سابق وزیر ہریش راؤ سے ملاقات

آج اسمبلی میں وقفہ صفرکے دوران کئی اراکین کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیرموصوف نے یاد دلایا کہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے پہلے ہی اس معاملہ پر کلکٹرس کو ہدایات جاری کی ہے اور فنڈ س بھی فراہم کیے جا چکے ہیں تاہم، اگر کہیں بھی پینے کے پانی کی قلت ہو تو، اراکین اسمبلی کی توجہ دلانے پر فوری طور پر مناسب اقدامات کیے جائیں گے۔

منوگوڑوکے ایم ایل اے کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی، نرسم پیٹ کے ایم ایل اے ڈی مادھو ریڈی، مر یال گوڈا کے ایم ایل اے بی لکشما ریڈی، چپہ ڈنڈی کے ایم ایل اے ایم ستیہ، پالاکرتی کے ایم ایل اے یشسونی ریڈی، کورٹلہ کے ایم ایل اے کے سنجے، ماناکونڈور کے ایم ایل اے کے ستیہ نارائن، حضور آباد کے ایم ایل اے پدی کوشک ریڈی، ستوپلی کے ایم ایل اے راگامائی اور مدہول کے ایم ایل اے راماراؤ پوار کے بشمول کئی اراکین نے اپنے حلقوں میں پینے اور زرعی پانی کی قلت کے مسئلے کو وقفہ صفرمیں اٹھایا۔