کھیل

حیدرآباد کی پنجاب کیخلاف 8 وکٹ سے کامیابی

مینک مارکنڈے کی شاندار بولنگ اور راہول ترپاٹھی کی خطرناک بیاٹنگ کی مدد سے سن رائیزرس حیدرآباد نے پنجاب کنگز کو 8 وکٹس سے ہراکر جاریہ سیزن میں اپنی پہلی جیت درج کی۔

حیدرآباد: مینک مارکنڈے کی شاندار بولنگ اور راہول ترپاٹھی کی خطرناک بیاٹنگ کی مدد سے سن رائیزرس حیدرآباد نے پنجاب کنگز کو 8 وکٹس سے ہراکر جاریہ سیزن میں اپنی پہلی جیت درج کی۔

حیدرآباد کو جیت کیلئے 144 رنوں کی ضرورت تھی جو اس نے 17.1 اوورس میں 2 وکٹ کھوکر بنالئے۔ حیدرآباد کیلئے راہول ترپاٹھی نے 48 گیندوں میں 10 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 74 اور کپتان مارکرم نے 37 رن بنائے۔

دیگر کھلاڑیوں میں ہیری بروک 13 اور مینک اگروال نے 21 رن بنائے۔ پنجاب کیلئے ارشدیپ سنگھ اور راہول چہر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں پنجاب کنگز نے پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے سلامی بلے باز و کپتان شکھر دھون کے 99 رنوں کی مدد سے 143 رن بنائے۔

پنجاب کیلئے دھون نے تنہا جدوجہد کرتے ہوئے ٹیم کو قابل قدر اسکور کرنے میں مدد دی۔

دھون 66 گیندوں میں 12 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 99 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ سیم کرین نے 15 گیندوں میں 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 22 رن بنائے۔

پنجاب کیلئے دھون اور کرین کے علاوہ دیگر کوئی بھی بلے باز دوہرے ہندسے کو عبور نہیں کرپایا۔ حیدرآباد کی جانب سے مارکنڈے نے 4‘ مارکو جانسن اور عمران ملک نے 2,2 اور بھونیشور کمار نے ایک وکٹ حاصل کی۔