مشرق وسطیٰ

سعودی عرب نے تیل اور گیس کے 7 ذخائر دریافت کرلئے

سعودی عرب میں تیل اور گیس کے سات ذخائر دریافت ہوئے، اس حوالے سے سعودی عرب کے وزیر توانائی نے بتایا کہ مملکت کے مشرقی صوبے اور ربع الخالی میں تیل اور گیس کے سات ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

ریاض : سعودی عرب کا تیل اور گیس کے 7 ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کردیا، سعودی وزیر توانائی نے بڑے ذخائر کی دریافت پر اللہ کا شکر ادا کیا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں Amazon کی "زیرو ریفرل فیس” پالیسی نے بیچنے والوں کے دل جیت لیے
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں تیل اور گیس کے سات ذخائر دریافت ہوئے، اس حوالے سے سعودی عرب کے وزیر توانائی نے بتایا کہ مملکت کے مشرقی صوبے اور ربع الخالی میں تیل اور گیس کے سات ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے تیل و گیس کے بڑے ذخائر کی دریافت پر اللہ کا شکر ادا کیا اور سعودی قیادت کو اس کامیابی پر مبارک باد دی۔

شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا کہ سعودی آرامکو نے دو غیر روایتی آئل فیلڈ، عرب لائٹ آئل ریزرو اور دو قدرتی گیس کے ذخائر دریافت کیے ہیں۔

خیال رہے سعودی عرب دنیا کا سب سے بڑا خام تیل برآمد کنندہ اور پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کا لیڈر ہے۔

گزشتہ روز سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے بتایا تھا کہ ’الجافورہ گیس فیلڈ پروجیکٹ یومیہ تقریباً 20 لاکھ کیوبک فٹ گیس فراہم کرے گا اور مملکت میں گیس کی پیداوار میں 2030 تک 63 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا جائے گا، جس سے پیداوار 13.5 بلین کیوبک فٹ یومیہ سے بڑھ کر 21.3 بلین کیوبک فٹ ہو جائے گی۔‘