حیدرآباد

انتخابات کے وقت دی گئی 6 ضمانتوں پر جلد از جلد عمل کیا جائے گا: کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی

کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر نے کونسل کی نئی عمارت تعمیر کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ریاستی حکومت نے پرانی عمارت کے احاطہ میں کونسل کی نئی عمارت تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرعمارات وشوارع کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے پیشرو بی آرایس حکومت پر الزام لگایا ہے کہ اس نے گزشتہ دس سالوں سے حیدرآباد کی سڑکوں پر توجہ نہیں دی۔وزیرموصوف نے آج سکریٹریٹ میں اپنی ذمہ داری سنبھال لی۔انہوں نے 9فائلس پر دستخط کئے۔

متعلقہ خبریں
ٹی یو ڈبلیو جے ایف کے ایک وفد کی چیرمین تلنگانہ میڈیا اکیڈیمی سے ملاقات
مادری زبانوں کی حفاظت و ترویج وقت کی اہم ترین ضرورت ہے: وزیر اقلیتی بہبود سے وفد کی ملاقات
جمعیت علماء عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، ممبرسازی مہم کو مکمل کرنے اور عظمتِ صحابہؓ و یومِ آزادی کے پروگرامز پر اہم فیصلے
ادب اسلامی شہر حیدرآباد کا کامیاب طرحی مشاعرہ کا انعقاد
جامعہ عثمانیہ میں عربی و فارسی زبانوں کی تنسیخ پر افسوسناک ردعمل: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ صابر پاشاہ

ان میں سے نلگنڈہ سے دھرما پورم، موشم پلی شاہراہ، کوڑنگل اور دنیال روڈ کی توسیع سے متعلق دستاویزات بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ برسوں میں سڑکوں کی توسیع کے اقدامات کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے وقت دی گئی 6 ضمانتوں پر جلد از جلد عمل کیا جائے گا۔یہ کہتے ہوئے کہ تقریباً دس سال کے بعد، کانگریس پارٹی تلنگانہ میں اقتدار میں واپس آئی ہے،انہوں نے کہاکہ وہ وزیرعمارات وشوارع کے طورپر شاہراہوں کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ وہ بھونگیر کے رکن پارلیمنٹ کے عہدے سے کل استعفیٰ دے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ وجئے واڑہ۔حیدرآباد روڈ کو 6 لین، حیدرآباد کلواکرتی کو 4 لائنوں، سنٹرل روڈ اینڈ انفراسٹرکچر فنڈ میں 9 میں سے 5 فائلوں کی منظوری کے لیے وہ پیر کو مرکزی وزیر گڈکری سے ملاقات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے کونسل کی نئی عمارت تعمیر کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ریاستی حکومت نے پرانی عمارت کے احاطہ میں کونسل کی نئی عمارت تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سی ایل پی کے دفاتر کی جگہ نئی عمارتیں تعمیر کی جائیں گی۔

انہوں نے کہاکہ سابق وزیر صحت ہریش راؤ یہ کہہ رہے ہیں کہ کانگریس حکومت بننے کے 2 دن کے اندر کیا کیا گیا۔انہوں نے سوال کیا کہ بی آرایس کے لیڈروں نے 10 سال کیا کیا؟ پچھلے دس سالوں میں سڑکوں پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی دیکھ بھال ریاستی حکومت کی اولین ترجیح ہوگی۔