ایشیاء

روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں آگ لگنے سے سینکڑوں جھونپڑیاں جل کر راکھ ہوگئیں (ویڈیو)

بنگلہ دیش کے جنوب مشرقی ضلع کاکس بازار میں روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں زبردست آگ لگ گئی، جس سے سینکڑوں جھگیاں تباہ اور ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے۔

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے جنوب مشرقی ضلع کاکس بازار میں روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں زبردست آگ لگ گئی، جس سے سینکڑوں جھگیاں تباہ اور ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
سیف علی خان پر حملہ آور ملزم کا باپ وزارتِ خارجہ اور ہائی کمیشن سے رجوع ہوگا
گوالیار میں 14 برس بعد بین الاقوامی میاچ
ہندوستان بنگلہ دیش کو 200 ایکڑ زمین واپس کرے گا
احتجاج کی دھمکی کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم کو سیکوریٹی کی یقین دہرانی کرائی گئی
شیخ حسینہ کے خلاف کیسس کی تعداد 155 ہوگئی

مقامی اوکھیا فائر سروس اور سول ڈیفنس کے اسٹیشن آفیسر شفیق الاسلام نے صحافیوں کو بتایا کہ آگ مہاجر کیمپ نمبر 13 میں لگی اور جلد ہی آس پاس کے علاقوں میں پھیل گئی۔

آگ نے تقریباً 230 جھونپڑیاں اور 100 دیگر سہولیات کو تباہ کر دیا، جب کہ 200 سے زائد عارضی پناہ گاہوں کو نقصان پہنچا۔

آگ میں لگ بھگ 10 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ موقع پر پہنچنے والے فائر بریگیڈ نے کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

قابل ذکر ہے کہ میانمار سے بے گھر ہونے والے 10 لاکھ سے زیادہ روہنگیا بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ سے تقریباً 300 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع کاکس بازار میں مقیم ہیں۔