حیدرآباد
راجہ سنگھ کے خلاف پی ڈی ایکٹ برقرار
بی جے پی سے معطل رکن اسمبلی حلقہ گوشہ محل راجہ سنگھ کو آج اس وقت بڑا جھٹکہ لگا جبکہ ایڈوائزری بورڈ نے پی ڈی ایکٹ برخاست کرنے سے متعلق راجہ سنگھ کی درخواست کو مسترد کردیا۔

حیدرآباد: بی جے پی سے معطل رکن اسمبلی حلقہ گوشہ محل راجہ سنگھ کو آج اس وقت بڑا جھٹکہ لگا جبکہ ایڈوائزری بورڈ نے پی ڈی ایکٹ برخاست کرنے سے متعلق راجہ سنگھ کی درخواست کو مسترد کردیا۔
ایڈوائزری بورڈ نے اس کیس کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور دونوں طرفین کی بحث ودلائل کی سماعت کی جس کے بعد بورڈ نے پولیس کی جانب سے راجہ سنگھ کے خلاف درج پی ڈی ایکٹ کو برقرار رکھا۔
راجہ سنگھ نے ان کے خلاف درج پی ڈی ایکٹ برخاست کرنے کی بورڈ میں درخواست داخل کی تھی تاہم بورڈ نے سنگھ کی عرضی کو خارج کرتے ہوئے ان کے خلاف درج پی ڈی ایکٹ کو برقرار رکھا ہے۔
پولیس نے بورڈ کو بتایا کہ راجہ سنگھ کے خلاف101 کیسس درج ہیں ان میں 18کیسس فرقہ وارانہ نوعیت کے ہیں۔ پولیس کے دلائل کو درست قرار دیتے ہوئے بورڈ نے سنگھ کے خلاف پی ڈی ایکٹ برقرار رکھنے کے احکام جاری کئے۔