انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کو دھمکی آمیز ای میل لارنس بشنوئی کیخلاف کیس درج

اداکار سلمان خان کو لارنس بشنوئی گینگ سے دھمکی آمیز ای میل موصول ہوا ہے۔ ان کی ٹیم نے یہ بات بتائی اور باندرہ پولیس میں شکایت درج کرائی۔

ممبئی: اداکار سلمان خان کو لارنس بشنوئی گینگ سے دھمکی آمیز ای میل موصول ہوا ہے۔ ان کی ٹیم نے یہ بات بتائی اور باندرہ پولیس میں شکایت درج کرائی۔

متعلقہ خبریں
فائرنگ کیس: لارنس بشنوئی کے چھوٹے بھائی انمول بشنوئی کے خلاف لک آوٹ سرکیولر
بہار راج بھون میں ای وی ایم ہیکرس کے ’قیام‘ کی ایس آئی ٹی تحقیقات
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
فلائٹ میں بدتمیزی کرنے پر مسافرکے خلاف کیس درج
سلمان خان کو چیف منسٹر شنڈے کا فون

لارنس بشنوئی فی الحال دہلی کی ایک جیل میں ہے۔ وہ مبینہ طور پر پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے پس پردہ کارفرما ہے۔

دھمکی آمیز ای میل ہفتہ کی دوپہر اداکار کے دفتر کے ای میل ایڈریس پر بھیجا گیا۔ اس میں کہا گیا کہ گولڈی برار اداکار سے بات کرنا چاہتا ہے۔ گولڈی کینیڈا میں مقیم جرائم پیشہ شخص ہے اور لارنس بشنوئی کا قریبی ساتھی ہے۔

ممبئی پولیس نے کہا ہے کہ وہ اس ای میل کی جانچ پڑتال کررہی ہے۔ اداکار کو اس سے پہلے بھی اس جرائم پیشہ شخص سے ای میلس موصول ہوتے رہے ہیں۔

گزشتہ سال نومبر میں حکومت ِ مہاراشٹرا نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ وہ سلمان خان کو وائی پلس درجہ کی سیکوریٹی فراہم کرے گی۔

a3w
a3w