حیدرآباد
حیدرآباد: سڑک حادثہ، نوجوان کی موت
پولیس کے مطابق، نامعلوم نوجوان موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ اچانک اُس کی بائیک پھسل کر سڑک پر گر گئی۔ حادثہ میں نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگیا

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے نواحی علاقہ سورارم روڈ پر بدھ کی رات پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں 25 سالہ نوجوان کی موت ہوگئی۔
پولیس کے مطابق، نامعلوم نوجوان موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ اچانک اُس کی بائیک پھسل کر سڑک پر گر گئی۔ حادثہ میں نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگیا
اطلاع ملتے ہی پولیس جائے حادثہ پر پہنچی اور جانچ شروع کردی۔ پولیس مہلوک کی شناخت کی کوشش کر رہی ہے، اور اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔