تعلیم و روزگارتلنگانہ

تلنگانہ میں دسہرہ کی تعطیلات کا اعلان

ریاست تلنگانہ میں دسہرہ کی تعطیلات میں ایک دن کی کمی کی کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ دسہرہ تلنگانہ کے اہم تہواروں میں شمار کیا جاتا ہے۔

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں دسہرہ کی تعطیلات میں ایک دن کی کمی کی کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ دسہرہ تلنگانہ کے اہم تہواروں میں شمار کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں ڈرون یونیورسٹی قائم کرنے فلکسٹی گروپ کا اعلان
اسکلس یونیورسٹی میں دسہرہ کے بعد کورسس کا آغاز
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی
مادری زبانوں کی حفاظت و ترویج وقت کی اہم ترین ضرورت ہے: وزیر اقلیتی بہبود سے وفد کی ملاقات
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ

جاریہ سال دسہرہ کا تہوار 24 اکتوبر کو مقرر ہے۔ درگااشٹمی اور بتوکماں کا تہوار 22 اکتوبر کو منعقد ہوگا۔ جس کے پیش نظر حکومت تلنگانہ کی جانب سے ہر سال اسکولوں، کالجوں اور دفاتر کو چھٹیاں دیتی ہے۔

اس بار دسہرہ کے لئے کل 12 دنوں کے لئے تعطیلات رہیں گی جن میں بتوکماں اور دسہرہ کی تعطیلات شامل ہیں۔

اس سلسلہ میں تلنگانہ کے سرکاری اسکولوں کے تعلیمی کیلنڈر تعطیلات سے متعلق تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔

تلنگانہ میں دسہرہ کی تعطیلات 2022 میں 13 دن کی تھیں لیکن 2023 میں صرف 12 دن دی جارہی ہیں۔

بتو کماں اور دسہرہ کی چھٹیاں اس سال 14 تا 25 اکتوبر ہوں گی۔ تعلیمی اداروں کی کشادگی 26 اکتوبرکو عمل میں آئے گی۔