حیدرآباد

سکندرآباد آتشزدگی سے متاثرہ بلڈنگ کو منہدم کرنے کا منصوبہ

میونسپل کارپوریشن کے حکام6 منزلہ کمرشیل بلڈنگ کو منہدم کرنے کیلئے تیاریاں کررہے ہیں۔جہاں پر گذشتہ ہفتہ مہیب آگ بھڑک اٹھی تھی۔

حیدرآباد: میونسپل کارپوریشن کے حکام6 منزلہ کمرشیل بلڈنگ کو منہدم کرنے کیلئے تیاریاں کررہے ہیں۔جہاں پر گذشتہ ہفتہ مہیب آگ بھڑک اٹھی تھی۔

متعلقہ خبریں
موسیٰ پروجیکٹ، مکانات کے انہدام کی مخالفت،اندرا پارک پرمہادھرنا
عوامی اپیلوں کا فوری حل: کمشنر بلدیہ ڈاکٹر اشونی تاناجی وکڑے کی کوششیں
حسین ساگر کے دو گیٹوں سے پانی کا اخراج
قرآن پاک قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں کی شفاعت کرے گا: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری
سادات بیت المال فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق سادات میں راشن کی تقسیم

سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ مذکورہ عمارت میں آگ لگ جانے کے بعد صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کارپوریشن کے حکام نے عمارت کو منہدم کردینے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک شخص کا ڈھانچہ 21 جنوری کو پایا گیا۔جس کو ڈی این اے تجزیہ کیلئے گاندھی ہاسپٹل میں محفوظ کردیا گیا ہے۔

عمارت میں شدید آگ بھڑک اٹھنے کے بعد تین ورکرس وسیم،ظہیراور جنیدلاپتہ بتائے گئے تھے۔ آتشزدگی کے بعدمحفوظ رہنے والے بعض افراد نے کہا کہ تین افراد اپنی اشیاء لانے کیلئے گئے ہوئے تھے کہ وہاں پھنس گئے۔