تلنگانہ
تلنگانہ انتخابات:پولنگ بوتھس میں سل فونس لے جانے کی اجازت نہیں دی گئی
تلنگانہ میں پولنگ کے موقع پرپولیس نے سل فونس کو پولنگ مراکز لے جانے کی اجازت نہیں دی۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں پولنگ کے موقع پرپولیس نے سل فونس کو پولنگ مراکز لے جانے کی اجازت نہیں دی۔
پولیس نے اپیل کی کہ سل فونس کو مرکز رائے دہی میں کہیں رکھتے ہوئے اس کے بغیر اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کیاجائے۔
اس موقع پر بعض رائے دہندوں نے تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ انہیں اس بات کی قبل ازیں اطلاع نہیں تھی۔
بعض رائے دہندوں میں الجھن دیکھی گئی جن کی اس مسئلہ پر پولیس سے بحث وتکراربھی ہوگئی۔