جرائم و حادثات

بیوی کی نعش کی اسپتال سے مکان منتقلی کے دوران سڑک حادثہ، شوہر ہلاک

لاش کو ایمبولینس میں ان کے گھرلایاجا رہا تھا کہ، لکشٹی پیٹ کے کریم نگر اسکوائر پر ایک لاری نے ملکارجن راؤ کی بائیک کو ٹکر ماردے دی۔ اس حادثہ میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

حیدرآباد: بیوی کی لاش کی اسپتال سے مکان منتقلی کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں شوہر ہلاک ہوگیا۔یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے ضلع منچریال کے ایلارم میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق 31سالہ ملکارجن راؤ اور29سالہ شرنیا شوہر اور بیوی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
شوہر کا ماں کے ساتھ وقت گزارنا اور اسے رقم دینا گھریلو تشدد نہیں: کورٹ
چال چلن پر شبہ: 12سال سے گھر میں محروس خاتون بازیاب، دل دہلادینے والا واقعہ
بیوی کو بطور نان نفقہ ماہانہ60ہزار روپئے کی رقم زیادہ نہیں: ہائی کورٹ

شرنیا نے اس ماہ کی 13 تاریخ کو اپنے پڑوسیوں کے ساتھ معمولی مسئلہ پر ہوئے جھگڑے سے مایوس ہوکر کیڑے مار دوا پی لی۔ارکان خاندان نے اسے فوری طور پر کریم نگر کے سرکاری اسپتال منتقل کیا جہاں علاج کے دوران ہفتہ کو شرنیا کی موت ہوگئی۔

اتوار کولاش کو ایمبولینس میں ان کے گھرلایاجا رہا تھا کہ، لکشٹی پیٹ کے کریم نگر اسکوائر پر ایک لاری نے ملکارجن راؤ کی بائیک کو ٹکر ماردے دی۔ اس حادثہ میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

ان دونوں کی موت سے ان کے رشتہ داروں میں غم کی لہردوڑ گئی جن کا کہنا ہے کہ اس جوڑے کی موت سے ان کے دو بچے یتیم ہو گئے ہیں۔ پولیس نے معاملہ درج کر کے جانچ شروع کردی۔

a3w
a3w