انٹرٹینمنٹ

کلکی 2898 اے ڈی کی او ٹی ٹی ریلیز: کب اور کہاں دیکھ سکتے ہیں؟ تفصیل ملاحظہ کیجئے

کلکی 2898 اے ڈی کی ڈیجیٹل ریلیز کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔ اب انہیں زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

ممبئی: کلکی 2898 اے ڈی کی ڈیجیٹل ریلیز کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔ اب انہیں زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

اطلاعات کے مطابق مووی میکرز اس بلاک بسٹر فلم کو تھیٹرس میں چلانے کے 10 ہفتے بعد OTT پلیٹ فارمس پر ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اس کا مطلب ہے کہ یہ فلم ستمبر کے اوائل میں اسٹریمنگ پلیٹ فارمس میں آنے کی امید ہے۔ پرائم ویڈیو انڈیا نے مبینہ طور پر علاقائی زبانوں کے ورژن بشمول تلگو، تامل، کنڑ اور ملیالم کے لئے اسٹریمنگ حقوق حاصل کرلئے ہیں جبکہ نیٹ فلکس انڈیا، ہندی ورژن جاری کرسکتا ہے

اگرچہ ان پلیٹ فارمس پر کلکی 2898 اے ڈی کی ریلیز کی صحیح تاریخوں کا باضابطہ طور پر اعلان ہونا باقی ہے تاہم ناظرین جلد ہی اپنے گھروں میں ہی آرام سے اس فلم سے لطف اندوز ہونے کا تصور کرسکتے ہیں کیونکہ یہ جلد ہی اسٹریمنگ پلیٹ فارمس پر آنے والی ہے۔

باکس آفس سنسنیشن: کلکی 2898 اے ڈی

اس فلم نے باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے۔2024 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سے ایک بن گئی ہے۔

ناگ اشون کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ افسانوی اور سائنس فکشن ایکشن ڈرامہ فلم 27 جون کو چھ زبانوں میں دنیا بھر میں ریلیز ہوئی تھی۔

فلم نے عالمی باکس آفس پر 1000 کروڑ روپے کی کمائی کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔ فلم نے اپنی بصری شان اور دلکش بیانیے سے سامعین کو مسحور کر رکھا ہے۔

پربھاس، دیپیکا پڈوکون، امیتابھ بچن اور کمل ہاسن نے لا جواب اداکاری کی ہے۔ فلم کی ستاروں سے بھری کاسٹ نے فلم بینوں کی بڑی تعداد کو سینما گھروں کی طرف کھینچنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔