کیرالا کی شریعہ اکیڈیمی میں بھگود گیتا اور سنسکرت نصاب
کیرالا کے ضلع تھروسور میں ایک اسلامی ادارہ نے اپنے طلبا کے لئے جو نصاب تیار کیا ہے اس میں 11 ویں اور 12 ویں جماعت میں بنیادی سنسکرت گرامر کے علاوہ بھگود گیتا اور دیوبھاشا کہلانے والی سنسکرت میں دیگر ہندو کتابیں بھی پڑھائی جائیں گی۔

تھروسور (کیرالا): کیرالا کے ضلع تھروسور میں ایک اسلامی ادارہ نے اپنے طلبا کے لئے جو نصاب تیار کیا ہے اس میں 11 ویں اور 12 ویں جماعت میں بنیادی سنسکرت گرامر کے علاوہ بھگود گیتا اور دیوبھاشا کہلانے والی سنسکرت میں دیگر ہندو کتابیں بھی پڑھائی جائیں گی۔
نیا نصاب نئے تعلیمی سال کی شروعات جون 2023سے لاگو ہوگا۔ مالک دینار اسلامک کامپلکس(ایم آئی سی) کے تحت چلنے والی اکیڈیمی آف شریعہ اینڈ اڈوانسڈ اسٹڈیز (اساس) ہندو پنڈتوں کی مدد سے اپنے طلبا کو سنسکرت پڑھواتے ہوئے حال میں خبروں میں رہی۔
یہ ادارہ گزشتہ 7 سال سے اپنے طلبا کو سنسکرت میں بھگود گیتا‘ اُپنیشد‘ مہابھارت اور رامائن کے چنندہ حصے پڑھارہا ہے۔
ادارہ کے ایک کوآرڈینیٹر حافظ ابوبکر نے پی ٹی آئی سے کہا کہ پہلے سنسکرت نصاب زیادہ تفصیلی نہیں تھا۔
نیا نصاب 12 ویں جماعت تا پوسٹ گریجویشن 8 سالہ کورس کے لئے ہے۔ اب طلبا کے پاس اختیار ہے کہ وہ سنسکرت میں ڈگری یا پوسٹ گریجویشن کورس لے سکتے ہیں۔