جرائم و حادثات

سکندرآباد میں سگنل توڑنے والی کار دوسری کار سے ٹکراکر اُلٹ گئی (ویڈیو وائرل)

ایک کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اوریہ کار دوسری کار سے ٹکراگئی۔ تفصیلات کے مطابق سکندرآباد کلب سرکل سگنل پر ایک ایس یو وی کار دیکھی گئی۔

حیدرآباد:سکندرآباد میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں بعض افراد زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ سکندرآباد کنٹونمنٹ کلب کے قریب اُس وقت پیش آیا جب ایک کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اوریہ کار دوسری کار سے ٹکراگئی۔ تفصیلات کے مطابق سکندرآباد کلب سرکل سگنل پر ایک ایس یو وی کار دیکھی گئی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
بچوں کے ادب پرحیدرآباد میں سہ روزہ بین الاقوامی "جشن رنگ بچپن” سمینار
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی
ٹی یو ڈبلیو جے ایف کے ایک وفد کی چیرمین تلنگانہ میڈیا اکیڈیمی سے ملاقات

سگنل کے کھلتے ہی اس کو چلانے والے نے اس کی رفتار میں اضافہ کردیا۔اسی دوران دوسری سمت سے ایک اور کار آرہی تھی جس کے نتیجہ میں دوکاروں کا تصادم ہوگیا۔اس حادثہ میں بعض افراد زخمی ہوگئے۔

اس حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس کے زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال پہنچایا اورایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

پولیس نے اس مصروف روٹ پر حادثہ کا سبب بنی کاروں کو وہاں سے ہٹاتے ہوئے اس روٹ پر ٹریفک کو بحال کیا۔پولیس نے قریب میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلئے۔اس حادثہ میں ایک کار جو تین مرتبہ الٹ گئی کو شدید نقصان ہوا۔اس واقعہ کا ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔