تلنگانہ

دباؤ کے بغیر پرسکون انداز میں امتحان دینےسبیتا اندرا ریڈی اور کویتا کامشورہ

ریاستی وزیر تعلیمات سبیتااندرا ریڈی اور بی آر ایس ایم ایل سی کے کویتا نے ایس ایس سی طلباء پر زور دیا کہ وہ دباؤ کے بغیر پرسکون انداز میں امتحان دیں۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر تعلیمات سبیتااندرا ریڈی اور بی آر ایس ایم ایل سی کے کویتا نے ایس ایس سی طلباء پر زور دیا کہ وہ دباؤ کے بغیر پرسکون انداز میں امتحان دیں۔

متعلقہ خبریں
سی بی آئی کیس، کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع
سبیتااندرا ریڈی نے تمثیلی ایمسیٹ کا پوسٹر جاری کیا
ایس ایس سی /انٹرٹاس کی داخلوں کیلئے خصوصی مہم
کویتا کو 26 ستمبر تک حاضر ہونے کیلئے اصرار نہیں کیا جائے گا
تلنگانہ میں زرعی انقلاب بپا کرنے کا کے سی آر کو اعزاز:کے کویتا

اپنے علحدہ بیانات میں سبیتا اندرا ریڈی اور کے کویتا نے طلباء سے خواہش کی کہ وہ اپنے اوپر خوف کو طاری نہ ہونے دیں۔ ہمت اور عزم کے ساتھ امتحان میں شرکت کریں اور پرسکون انداز میں جوابات تحریر کریں۔

جوابات تحریر کرنے میں جلد بازی کامظاہرہ نہ کری ں بلکہ سوال کو اچھی طرح پڑھنے کے بعد اطمینان سے جواب تحریر کریں۔

امتحانات کو لے کر طلباء کی بڑی تعداد خوف میں مبتلا رہتی ہے۔ امتحان میں امکانی ناکامی کے خوف سے انتہائی اقدام کا خیال دل و دماغ میں بھی نہ لائیں۔