آندھراپردیش

اسرائیل میں آندھرا پردیش کی 4 خواتین پھنس گئیں

آندھرا پردیش نان۔ریسیڈنٹ تلگو سوسائٹی (اے پی این آر ٹی ایس)جو ایک سرکاری ادارہ ہے، نے کہا کہ وہ، اے پی سے اسرائیل مائیگرنٹ4 خواتین کے ربط میں ہے۔

امراوتی: آندھرا پردیش نان۔ریسیڈنٹ تلگو سوسائٹی (اے پی این آر ٹی ایس)جو ایک سرکاری ادارہ ہے، نے کہا کہ وہ، اے پی سے اسرائیل مائیگرنٹ4 خواتین کے ربط میں ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے تمام فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرے: ترکیہ
اسرائیل کے تیار کردہ اشیاء کا استعمال نہ کریں: مشتاق ملک
اسرائیل رہائشیوں کو رفح سے غزہ کے جنوب مغربی ساحل پر المواسی منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
اسرائیل غزہ پٹی میں خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے: یو این آر ڈبلیو اے
ترکیہ کا فیصلہ فلسطینی عوام کے لئے نہایت اہمیت رکھتا ہے: حماس

یہ خواتین، جنگ زدہ علاقہ میں پھنسی ہوئی ہیں۔ سوسائٹی کے چیف اگزیکٹیو پی ہیما لتا رانی نے کہا کہ فی الحال یہ 4خواتین اسرائیل کے کریات اونو کے علاقہ میں محفوظ ہیں جہاں فلسطین کے مسلح گروپ حماس کے خلاف جنگ جاری ہے۔

اے پی این آر ٹی ایس کی ہفتہ کی 24 گھنٹے کی ہیلپ لائن سے اے پی سے اسرائیل منتقل 4خواتین کے ساتھ مسلسل ربط میں ہے۔

ہم، تازہ ترین اطلاعات اور وزارت امور خارجہ اور ایمبسی آف انڈیا (ای او ایل) کی ہدایات کو اپ ڈیڈ کرتے رہتے ہیں اور ای او ایل کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری شیئر کرتے ہیں۔ رانی نے یہ بات بتائی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اسرائیل کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اے پی کے عوام، محفوظ مقامات منتقل ہوچکے ہیں۔

a3w
a3w