ایران سے بات چیت جاری:وائٹ ہاؤز
وائٹ ہاؤز کا کہنا ہے کہ امریکہ دوبارہ کشیدگی کے باوجود ایران سے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ‘ایران کے ساتھ سفارت کاری کے لئے اب بھی تیار ہیں۔ وائٹ ہاؤز کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان دوبارہ کشیدگی کے باوجود واشنگٹن‘ تہران سے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے۔
واشنگٹن: وائٹ ہاؤز کا کہنا ہے کہ امریکہ دوبارہ کشیدگی کے باوجود ایران سے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ‘ایران کے ساتھ سفارت کاری کے لئے اب بھی تیار ہیں۔ وائٹ ہاؤز کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان دوبارہ کشیدگی کے باوجود واشنگٹن‘ تہران سے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے۔
وائٹ ہاؤز کی پریس سیکرٹری کیرولائن لیویٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ ایران کو اس وقت جواب دہ ٹھہرائیں گے جب وہ امریکہ سے کئے گئے وعدوں سے پیچھے ہٹے گا تاہم وہ سفارت کاری کے لیے بھی ہمیشہ تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے صدر ٹرمپ کو اب بھی معاہدہ کرنے کی خواہش سے آگاہ کیا ہے اور امریکہ‘ تہران سے بات چیت کر رہا ہے۔ کیرولائن لیویٹ نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں پر حملوں کی اجازت نہیں دیں گے اور ایران کو اس کی قیمت چکانی ہوگی۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران مذاکرات کی طرف واپس نہ آیا تو امریکہ حملوں کا دائرہ کار بڑھا کر بجلی گھروں اور پلوں کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے۔