جرائم و حادثات

تمل ناڈو سڑک حادثہ۔اے پی کے ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک

حیدرآباد: تمل ناڈو میں درشن کے بعد واپسی کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں اے پی کے ضلع تروپتی کے ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک ہوگئے۔

حیدرآباد: تمل ناڈو میں درشن کے بعد واپسی کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں اے پی کے ضلع تروپتی کے ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
پونے میں گلاس فیکٹری میں حادثہ، 4 افراد ہلاک
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید
مرزا پور میں حادثہ، 10 مزدور ہلاک
چلتی اسکول بس کے اسٹیرنگ کا راڈ نکل گیا، طلبہ خوفزدہ
ہٹ اینڈ رن کیس، 5 گرفتار

تروپتی ضلع کے کنچن پلی سے تعلق رکھنے والے دیاساگر ریڈی اور مدھومتی سری کلاہستی کی بنگارما کالونی میں مقیم تھے۔

دیاساگر ریڈی سمنٹ کی اینٹوں کی بھٹے کا کاروبار کرتا تھا۔

ان کا بیٹا سوریہ تیجاریڈی چتور کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں کارڈیالوجسٹ کے طور پر کام کر رہاتھا۔

ایک سال قبل سوریہ کی شادی راجمندری میں مقیم ماہر امراض چشم مونیکاریڈی سے ہوئی تھی۔

مونیکا ریڈی وجیا نگرم میں ایم ڈی کورس کی تعلیم حاصل کر رہی ہے۔

دو دن پہلے اس کے امتحانات ختم ہوئے۔وہ سری کلاہستی کے نواحی علاقہ میں ایک نئے اسپتال کی تعمیر کا کام شروع کرنا چاہتی تھی۔

یہ خاندان تمل ناڈو کے تروناملائی ٹاون میں درشن کے لئے گیا تھا۔

درشن کے بعد یہ افراد سری کلاہستی واپس ہورہے تھے کہ ان کی کار تروناملائی ٹاون کے کنامنگلم کے قریب گاندھی نگر روڈ پر ایک منی بس سے ٹکرا گئی۔

اس حادثہ میں دیاساگر ریڈی اور ان کا بیٹا سوریہ تیجا ریڈی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

مدھومتی اور مونیکا کو شدید زخمی حالت میں ویلور کے سرکاری اسپتال لے جایا گیا لیکن مونیکا کی اسپتال منتقلی کے دوران موت ہوگئی۔

مدھومتی کی حالت بھی نازک بتائی جاتی ہے۔اس حادثہ میں منی بس کا ڈرائیور اور گاڑی میں سوار چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ذریعہ
یواین آئی