بی جے پی میں شامل ہونے سے پہلے اور شامل ہونے کے بعد، حیدرآباد میں انوکھے پوسٹرس
ان پوسٹرس کے ذریعہ زعفرانی جماعت پر طنز کیاگیا ہے۔ تصاویر کی خاص بات یہ ہے کہ ان سیاسی لیڈروں کے کپڑوں پر بی جے پی میں شمولیت سے پہلے داغ دکھائے گئے اوربی جے پی میں شمولیت کے بعد ان کے کپڑوں میں زعفرانی رنگ کردیاگیا۔
حیدرآباد: حیدرآباد میں مختلف مقامات پر پوسٹرس اور فلیکسی بورڈس لگائے گئے ہیں جن میں لکھاگیا ہے کہ بی جے پی میں شامل ہونے سے پہلے اور شامل ہونے کے بعد۔ان انوکھے قسم کے پوسٹرس اورفلکسی میں سیاسی لیڈروں کی تصاویر کو جگہ دی گئی ہے جو مرکزی جانچ ایجنسیوں کی کارروائی کے بعد بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔
ان پوسٹرس کے ذریعہ زعفرانی جماعت پر طنز کیاگیا ہے۔ تصاویر کی خاص بات یہ ہے کہ ان سیاسی لیڈروں کے کپڑوں پر بی جے پی میں شمولیت سے پہلے داغ دکھائے گئے اوربی جے پی میں شمولیت کے بعد ان کے کپڑوں میں زعفرانی رنگ کردیاگیا۔
بی آرایس کی رکن قانون سازکونسل کے کویتا کی تصویر کو بھی اس میں جگہ دیتے ہوئے بتانے کی کوشش کی گئی کہ مرکزی ایجنسی کی کارروائی کے باوجود کویتا کے کپڑوں کا رنگ نہیں بدلا۔یہ تصاویر ان لیڈروں کی ہے جو مختلف مرکزی ایجنسیوں کی کارروائی کے بعد بی جے پی میں شامل ہوگئے۔
مہاراشٹر، آندھراپردیش اور بنگال کے لیڈروں کی تصاویر کو ان فلیکسی بورڈس میں جگہ دی گئی ہے۔ مرکزی وزیر جیوتیرآدتیہ سندھیا، آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا شرما، مغربی بنگال کے بی جے پی لیڈر سویندوادھیکاری۔
آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے تاجر اور رکن پارلیمنٹ سوجنا چودھری، سابق مرکزی وزیر نارائن رانے کے کپڑوں پر آئی ٹی اور سی بی آئی کے چھاپوں سے پہلے اور بعد میں رنگ کی تبدیلی دکھائی گئی۔ آخر میں، ہیش ٹیگ بائے بائے مودی لکھاگیا ہے۔یہ تصاویر اور فلکسی بورڈس اب موضوع بحث بن گئے ہیں۔