شمالی بھارت

طارق منصور‘ وائس چانسلر اے ایم یو کے عہدہ سے مستعفی

یونیورسٹی طلبا اور اسٹاف کے نام کھلے مکتوب میں طارق منصور نے کہا کہ میں عہدہ چھوڑرہا ہوں‘ وائس چانسلر کی حیثیت سے آپ سے میرا آخری خطاب ہے۔ مجھے اچھے اور برے وقت میں 6 سال تک ادارہ کی خدمت کا موقع ملا۔

علی گڑھ: اترپردیش قانون ساز کونسل کا رکن نامزد ہونے کے ایک دن بعد وائس چانسلر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) طارق منصور نے منگل کے دن اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔

متعلقہ خبریں
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اقلیتی موقف پر سپریم کورٹ کا فیصلہ محفوظ
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی 300 طالبات، سمیت غذا سے متاثر
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹ لیڈر کی گرفتاری کے خلاف طلبہ کا احتجاج
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا طالب علم گرفتار
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ایک طالب ِ علم کے خلاف کیس درج، یونیورسٹی سے معطل

پرو وائس چانسلر محمد گلریز‘ طارق منصور کے جانشین کے تقرر تک‘اِنچارج وی سی رہیں گے۔ رجسٹرار اے ایم یو محمد عمران کے جاری کردہ اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی۔

یونیورسٹی طلبا اور اسٹاف کے نام کھلے مکتوب میں طارق منصور نے کہا کہ میں عہدہ چھوڑرہا ہوں‘ وائس چانسلر کی حیثیت سے آپ سے میرا آخری خطاب ہے۔

مجھے اچھے اور برے وقت میں 6 سال تک ادارہ کی خدمت کا موقع ملا۔ گورنر یوپی نے قانون ساز کونسل کی 8مخلوعہ نشستوں کے لئے 6 نامزدگیاں کیں جن میں طارق منصور کا نام شامل ہے۔