ریو پارٹی میں لڑکیوں کے معاملے پر ٹی ڈی پی رہنماؤں میں جھگڑا، چاقو سے حملہ
اطلاعات کے مطابق وشاکھاپٹنم کے ایک ریسارٹ میں جبر دست اداکارہ انو کی سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی تھی، جس میں تلگو ناڈو اسٹوڈنٹس فیڈریشن (TNSF) سے وابستہ ٹی ڈی پی رہنماؤں نے شرکت کی۔
وشاکھاپٹنم: وشاکھاپٹنم کے ایک ریسارٹ میں منعقدہ سالگرہ کی تقریب کے دوران مبینہ طور پر لڑکیوں کے معاملے پر ٹی ڈی پی رہنماؤں کے درمیان جھگڑا ہوگیا، جو بعد میں دو گروپوں میں تصادم اور چاقو سے حملے تک پہنچ گیا۔
اطلاعات کے مطابق وشاکھاپٹنم کے ایک ریسارٹ میں جبر دست اداکارہ انو کی سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی تھی، جس میں تلگو ناڈو اسٹوڈنٹس فیڈریشن (TNSF) سے وابستہ ٹی ڈی پی رہنماؤں نے شرکت کی۔
بتایا جاتا ہے کہ پارٹی کے دوران لڑکیوں کے معاملے پر کچھ افراد کے درمیان بحث شروع ہوگئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ بحث شدت اختیار کرگئی اور ٹی ڈی پی رہنما دو گروپوں میں تقسیم ہوکر ایک دوسرے سے ہاتھا پائی کرنے لگے۔
اس دوران وینکٹ دنیش نامی ٹی ڈی پی رہنما پر مبینہ طور پر ایک اور رہنما چرن تیج نے چاقو سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں دنیش زخمی ہوگئے۔ انہیں علاج کے لیے وِمس اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
واقعے کے بعد آننداپورم پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس پارٹی میں پیش آنے والے واقعے کی وجوہات اور تصادم کے حالات کا جائزہ لے رہی ہے۔
پولیس اس پہلو سے بھی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا پارٹی کے دوران منشیات کا استعمال کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں پولیس کی جانب سے مزید شواہد اور معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔
واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات پولیس کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آنے کی توقع ہے۔