تعلیم و روزگارسوشیل میڈیا

گنیز ریکارڈ کیلئے ٹیچر نے 88 گھنٹے ریاضی پڑھائی

ان کے اس کارنامہ پر معززین نے ان کو تہنیت پیش کی اور گنیز ورلڈ بک ریکارڈ کے لئے نیک تمناوں کااظہار کیا۔

حیدرآباد: گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروانے کیلئے ایک ٹیچر نے تقریبا 88گھنٹے تک بچوں کو ریاضی پڑھائی۔

تفصیلات کے مطابق تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد کے ریاضی کے استاد کے لکشمن جن کا تعلق ضلع کے بابونائیک تانڈہ سے ہے، نے27 دسمبر کو 12.00دن سے ریاضی پڑھانا شروع کیااور 31 دسمبر کی صبح 4 بجے تک مسلسل 88 گھنٹے ریاضی پڑھاتے ہوئے تمام کو حیران کردیا۔

ان کے اس کارنامہ پر معززین نے ان کو تہنیت پیش کی اور گنیز ورلڈ بک ریکارڈ کے لئے نیک تمناوں کااظہار کیا۔

اس موقع پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اورآتش بازی بھی کی گئی۔

لکشمن کا کہنا ہے کہ انہوں نے 88 گھنٹے پڑھایا اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے لیے 72 گھنٹے پڑھانے کا ہدف رکھا۔

a3w
a3w