کھیل

ٹیم انڈیا کی مسلسل نویں کامیابی

شریاس ایئر اور کے ایل راہول کی شاندار سنچریوں کی مدد سے ہندوستان نے ونڈے ورلڈکپ کے آخری لیگ میاچ میں نیدرلینڈز کو شکست دیکر مسلسل نویں جیت حاصل کرلی۔

بنگلورو: شریاس ایئر اور کے ایل راہول کی شاندار سنچریوں کی مدد سے ہندوستان نے ونڈے ورلڈکپ کے آخری لیگ میاچ میں نیدرلینڈز کو شکست دیکر مسلسل نویں جیت حاصل کرلی۔

متعلقہ خبریں
کے ایل راہول نے آر سی بی میں واپسی کا اشارہ دیا
نیدرلینڈ نے ٹی-20 ورلڈ کپ ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں
ہند۔پاک ورلڈکپ میاچ کی تاریخ تبدیل
سری لنکا کی ورلڈکپ میں پہلی کامیابی
نیوزی لینڈ نے نیدرلینڈز کو 99 رن سے شکست دی

نیدرلینڈز کو جیت کیلئے 411 رنوں کی ضرورت تھی تاہم ٹیم اس نشانہ کو عبور کرنے میں ناکام رہی۔ نیدرلینڈز کیلئے میسک اوڈوڈ 30‘ اکیرمین 35‘ سیبرانڈ 45 اور ندامانورو قابل ذکر اسکور کرنے والوں میں شامل رہے۔

قبل ازیں پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے ہندوستان نے شریاس ایئر اور راہول کی سنچریوں کی مدد سے 410 رن بنائے۔ کپتان روہت اور شبھمان گل نے پہلی وکٹ کیلئے 100 رنو ں کی شراکت داری کے ذریعہ ٹیم کو مستحکم شروعات فراہم کی۔

روہت 61 اور گل 51 رن بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ سابق کپتان ویراٹ کوہلی نے 51 رن اسکور کئے۔ شریاس اور راہول نے چوتھی وکٹ کیلئے 208 رنوں کی شراکت داری کی۔

کے ایل راہول صرف 64 گیندوں میں 11 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 102 رن بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ شریاس 94 گیندوں میں دس چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 128 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیدرلینڈز کیلئے باس ڈی لیڈ نے سب سے زیادہ 2 جبکہ میکرین اور ونڈر مروی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔