حیدرآباد

تکنیکی خرابی۔ حیدرآباد میٹرو خدمات متاثر

میٹرو اتھارٹی نے انکشاف کیا ہے کہ فنی خرابی کی وجہ سے خدمات میں رکاوٹ پیدا ہوئی ہے۔ طویل ویک اینڈ کے بعد پیر کی صبح میٹرو ٹرینوں میں عوام کا ہجوم دیکھاجاتا ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد میٹرو ٹرینوں میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی جس کے نتیجہ میں شہر میں ناگول تا رائے درگم روٹ اور ایل بی نگر تامیاں پور چلنے والی میٹرو ٹرینیں راستہ میں ہی رک گئیں جس پر مسافرین کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
میٹرو ریل مرحلہ دوم کے تعمیراتی کاموں کو چیف منسٹر کی منظوری
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

میٹرو اتھارٹی نے انکشاف کیا ہے کہ فنی خرابی کی وجہ سے خدمات میں رکاوٹ پیدا ہوئی ہے۔ طویل ویک اینڈ کے بعد پیر کی صبح میٹرو ٹرینوں میں عوام کا ہجوم دیکھاجاتا ہے۔

ایسے وقت میں صبح ٹرین خدمات کے متاثر ہونے پر مسافرین نے فکرمندی کااظہار کیا۔