تلنگانہ

تلنگانہ: محبت سے انکار پرجنونی عاشق نے لڑکی پر چاقو سے حملہ کردیا

محبت سے انکار پرجنونی عاشق نے لڑکی پرچاقو سے حملہ کرتے ہوئے اس کو شدید طورپرزخمی کردیا۔

حیدرآباد: محبت سے انکار پرجنونی عاشق نے لڑکی پرچاقو سے حملہ کرتے ہوئے اس کو شدید طورپرزخمی کردیا۔

متعلقہ خبریں
جمعیتہ علماء حلقہ عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، اہم تجاویز طئے پائے گئے
گورنمنٹ میڈیکل کالج میدک میں قومی کوٹہ سے 4طلبہ کو داخلہ
نرمل میں 2 روزہ ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا اختتام
اہل باطل ہمیشہ سے پیغام حق کو پہچانے سے روکتے رہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
نرمل میں ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا افتتاح

یہ واردت تلنگانہ کے ضلع میدک کے سرکاری ڈگری کالج کے قریب پیش آئی۔اس حملہ میں زخمی لڑکی کو علاج کے لئے اسپتال لے جایاگیا تاہم بہتر علاج کے مشورہ پراس کو حیدرآباد کے اسپتال منتقل کیاگیا۔

یہ لڑکی اوپن ڈگری امتحان تحریر کرنے کے لئے پہنچی تھی۔حملہ آورکی شناخت بنگالورو کے رہنے والے چیتن کے طورپر کی گئی ہے جو اس واردات کے بعد فرارہوگیا۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔زخمی لڑکی نے کہا کہ وہ سوشیل میڈیا پر ملزم کے ساتھ رابطہ میں تھی۔

اس نے اپنے بیان میں کہا کہ ملزم نے اس کے قریب آکر اس کی محبت کو قبول کرنے کے لئے اصرار کیاتاہم انکار پراس نے چاقو سے یہ حملہ کردیا اورفرارہوگیا۔