تلنگانہ

کے سی آر کے ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی، پائلٹ کی حاضر دماغی کام آگئی

چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ (کے سی آر) کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی تاہم چوکس پائلٹ کی حاضر دماغی کے باعث ہیلی کاپٹر کسی حادثہ کا شکار ہونے سے محفوظ رہا۔

حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ (کے سی آر) کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی تاہم چوکس پائلٹ کی حاضر دماغی کے باعث ہیلی کاپٹر کسی حادثہ کا شکار ہونے سے محفوظ رہا اور پائلٹ نے فوری طور پر مسئلے کی نشاندہی کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کو بحفاظت ایراولی فارم ہاؤس میں اتار لیا۔

متعلقہ خبریں
کانگریس دور حکومت میں ورنگل کی ترقی نظر انداز: کے سی آر
چیف منسٹر کے سی آر کے فام ہاوز میں سہ روزہ یاگم کا آغاز
تلنگانہ اسمبلی انتخابات، صرف ایک امیدوار کے نام پر مشتمل بی جے پی کی دوسری فہرست جاری
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
حلقہ اسمبلی نامپلی سے بہوجن مکتی پارٹی امیدوار نذیر احمد انصاری کا پرچہ نامزدگی داخل

بی آر ایس پارٹی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سی ایم کے سی آر پیر کی صبح محبوب نگر ضلع کے دیورکدرا میں اپنی اسمبلی انتخابی مہم کے لئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ضلع میدک میں واقع اپنے ایراولی فارم ہاؤس سے ہیلی کاپٹر میں روانہ ہوئے۔

انتخابی مہم کے ایک حصے کے طور پر سی ایم کے سی آر نے پیر کو پالامورو ضلع کے اندر دیورکدرا، نارائن پیٹ، مکتھل اور گدوال حلقوں میں عوامی اجتماعات میں شرکت کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

تاہم ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی کی وجہ سے طے شدہ دورہ کچھ دیر کے لئے موخر کر دیا گیا۔

ایوی ایشن حکام فی الحال وزیراعلیٰ کے دورے کو بغیر کسی رکاوٹ جاری رکھنے کے لئے متبادل انتظامات کر رہے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ دوسرے ہیلی کاپٹر کی آمد کے بعد کے سی آر نے اپنی مہم شیڈول کے مطابق دوبارہ شروع کردی ہے۔

a3w
a3w