تلنگانہ

تلنگانہ: پانچویں منزل سے گرنے کے نتیجہ میں ایک 11سالہ لڑکے کی موت

پولیس نے بتایا کہ سرکاری ٹیچر خانہ پورٹاون کے رہنے والے راج شیکھرکا بیٹا دوستوں کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ وہ گرکرزخمی ہوگیا۔اس کوعلاج کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹرس نے اس کو مردہ قراردیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے منچریال میں عمارت کی پانچویں منزل سے گرنے کے نتیجہ میں ایک 11سالہ لڑکے کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ گذشتہ روزگوتم نگر میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش
نارائن پیٹ ضلع کو ختم کرنے کی افواہوں پر بی جے پی کا سخت ردعمل، ڈی کے ارونا کا انتباہ

پولیس نے بتایا کہ سرکاری ٹیچر خانہ پورٹاون کے رہنے والے راج شیکھرکا بیٹا دوستوں کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ وہ گرکرزخمی ہوگیا۔اس کوعلاج کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹرس نے اس کو مردہ قراردیا۔

ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ لڑکا دو عمارتوں کے درمیان بچھائی گئی ایک پلاسٹک شیٹ پر کھڑا تھا، جو اچانک ٹوٹ گئی اور وہ نیچے گر گیا۔یہ لڑکا، اپنے ماموں کی شادی کیلئے والدین کے ساتھ منچریال آیاتھا۔